بھارت کی ٹیم رواں برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف میں سربیا کے مدمقابل ہوگی

پیر 12 مئی 2014 16:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) بھارت کی ٹیم رواں برس شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف میں سربیا کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 12 سے 14 ستمبر تک سربیا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سربیا کی ٹیم نے اس سے قبل ڈیوس کپ ٹائی میں 2011ء میں بھارتی ٹیم کو 4-1 سے شکست دی تھی۔ بھارت کی ٹیم نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون میں جنوبی کوریا کو ہرا کر ورلڈ گروپ پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

وقت اشاعت : 12/05/2014 - 16:09:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :