گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹی ہوئی کرسی 2 ہزار ڈالر میں نیلام

ہفتہ 13 مارچ 2021 14:49

گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹی ہوئی کرسی 2 ہزار ڈالر میں نیلام
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) کیوی کرکٹ پرستار نے ٹی 20 سیریز کے دوران گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹنے والی کرسی نیلامی میں 2 ہزار ڈالر میں خرید لی۔

(جاری ہے)

میکسویل نے کیویز کیخلاف تیسرے میچ میں 31 بالز پر 70رنز کی بھرپور اننگز کھیلی تھی جس میں 2 چھکے شامل رہے، کورونا کے سبب اسٹیڈیم میں شائقین موجود نہیں تھے۔نیلامی کا یہ عمل گذشتہ شب ختم ہوگیا تھا جس میں مجموعی طور پر 99 آفرز سامنے آئیں، سب سے زیادہ قیمت 2 ہزار ڈالر رہی، میکسویل نے ٹوٹی ہوئی کرسی پر دستخط بھی کیے تھے۔
وقت اشاعت : 13/03/2021 - 14:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :