یوم پاکستان ڈسٹرکٹ انٹر گیمزکچھی 18سے23مارچ تک جاری ہے گا

ایونٹ میں کرکٹ،فٹبال،والی بال،کبڈی اور دیگر گیمز شامل ہیںکھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں ،جمیل احمد مستوئی

ہفتہ 13 مارچ 2021 16:45

یوم پاکستان ڈسٹرکٹ انٹر گیمزکچھی 18سے23مارچ تک جاری ہے گا
بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) یوم پاکستان ڈسٹرکٹ انٹر گیمزکچھی 18سی23مارچ تک جاری ہے گا ایونٹ میں کرکٹ،فٹبال،والی بال،کبڈی اور دیگر گیمز شامل ہیںکھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں حکومت کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی لیکر مقامی ٹیلنٹ کو تراشنے کے مواقع فراہم کررہی ہیںصوبائی وزیر کھیل،سیکرٹری اور ڈی جی کھیل کے خصوصی تعاون سے ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کچھی جمیل احمد مستوئی نے ڈھاڈر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہے مقامی نوجوانوں کو انکی پسند کی کھیلوں میں مواقع فراہم کرکے انہیں پروموٹ کیا جائیگا ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر،مچھ اور بھاگ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کا آغاز کیا جارہا ہے اس ضمن میں یوم پاکستان کے موقع پر شاندار کرکٹ کا شاندار فائینل بھاگ جبکہ سیمی فائینل ڈھاڈر میں کرائیں جائیں گے دیگر کھیلوں کے بھی کیڈرز رکھے گئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ نوجوان نسل کھیلو ں کی وجہ سے مختلف قسم کی سماجی برائیوں سے دور ہوسکتے ہیں کھیلوں کی وجہ سے انکی صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے گراؤنڈز آباد ہونگے تو نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں گے حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جاسکے جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2021 - 16:45:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :