چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری

منگل 13 مئی 2014 11:44

چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کو نوٹس جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے خلاف کیس میں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے سابق رکن کموڈور ریٹائرڈ ارشد حسین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی برطرفی اور بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن درست نہیں۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کو بحال کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد موجودہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی، برطرف چیئرمین ذکاء اشرف اور وفاق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 13/05/2014 - 11:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :