ایشین ٹیبل ٹینس یونین کے تعاون سے ایڈوانس ٹریننگ وکوچنگ کیمپ پشاور میں شروع ہوگئی

پیر 15 مارچ 2021 19:29

ایشین ٹیبل ٹینس یونین کے تعاون سے ایڈوانس ٹریننگ وکوچنگ کیمپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) ایشین ٹیبل ٹینس یونین ‘ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراتمام اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایم فار دی سٹار ایڈوانس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ، جس کا باضابط افتتاح انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ پرائیڈ آف پرفارمنس عارف خان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت الله ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی ای او ابصار علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

کیمپ پندرہ سے 27 مارچ تک جاری رہے گا ، کیمپ میں پاکستان بھر کے انڈر18 اور 15 کے ٹاپ ایٹ کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لیں گے ، کوالیفائیڈ کوچ ‘پرائیڈ آف پرفارمنس عارف خان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرینگے ان کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘کیمپ حکومتی ایس او پیز کے تحت منعقد ہوگا‘انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران بھی بہترین سہولتیں فراہم کریں کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیکس سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں نئے قوانین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کیمپ سے کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری میں انہیں بھرپور مدد ملے گی۔

وقت اشاعت : 15/03/2021 - 19:29:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :