کیریئر میں معین خان سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر نہیں دیکھا: کرس گیل

ویسٹ انڈین بلے بازنے تسلیم کیا کہ فقرے بازی ان کے کیریئر کا بڑا حصہ رہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 مارچ 2021 13:04

کیریئر میں معین خان سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر نہیں دیکھا: کرس گیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مارچ 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ لیجنڈ کرس گیل نے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی کا انکشاف کیا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گیل نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی معین خان کو سب سے زیادہ باتونی وکٹ کیپر پایا۔

(جاری ہے)

کرس گیل کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی شروعات کی تو معین خان مجھ سے چھیڑ خانی کرتے تھے اور سب جانتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں پر کتنا دبائو ڈالا جاتاہے، یہ کیریبین میں پاکستان کے خلاف میری دوسری سیریز تھی۔

لہذا معین خان مجھ سے سختی سے بات کرتے تھے لیکن مذاق بھی ساتھ ساتھ جاری رہا۔ کرس گیل نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں انہیں احساس ہوگیا کہ سلیجنگ کرکٹ کا ایک بہت بڑا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہوگیا کہ بین الاقوامی کرکٹ کیسی ہے اور ان دنوں کرکٹ میں حقیقت میں سلیجنگ بھی ایک بہت بڑی چیز تھی۔ 41 سالہ بیٹسمین کی حال ہی میں 2 سال بعد ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور اب ان کی نگاہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں۔                                            
وقت اشاعت : 16/03/2021 - 13:04:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :