کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کا 767 گولز کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

رونالڈو نے اپنے کیریئر کی تیز ترین ہیٹرک بھی کی جو ان کے کیرئیر کی 57 ویں ہیٹرک ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 مارچ 2021 13:40

کرسٹیانو رونالڈو نے پیلے کا 767 گولز کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا
لزبن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مارچ 2021ء ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آفیشل میچز میں پیلے کا 767 گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، سٹار فٹبالر رونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں کیلگیری کے خلاف شاندار ہیٹرک کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا، رونالڈو نے آفیشل میچز میں 770 گول مکمل کر لیے اور زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کی تیز ترین ہیٹرک بھی کی جوکہ ان کے کیرئیر کی 57 ویں ہیٹرک ہے، یووینٹس نے کیلگیری کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔ اس فہرست میں آسٹریلین فٹبالر جوزف بیکن 805 گولز کے ساتھ پہلے جب کہ برازیل کے سابق سٹرائیکر روماریو 772 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، کرسٹیانو رونالڈو کے ارجنٹائنی حریف لیونل میسی اس لسٹ میں 730 گولز کے ساتھ فرینک پسکس (746) اور جیراڈ ملر(738) کے بعد 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پیلے نے سوشل میڈیا میں رونالڈو کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’زندگی سولو فلائٹ ہے، اور آپ کتنا خوبصورت سفر کر رہے ہیں، وہ قابل تعریف ہے، مجھے آپ کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے، آفیشلز میچز میں میرے گولز کا ریکارڈ توڑنے پر آپ کو مبارک باد‘۔

کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں بچپن میں جس کو کھیلتے دیکھ کر بڑا ہوا ان کے ریکارڈ کو توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا‘۔

وقت اشاعت : 16/03/2021 - 13:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :