راہ میں اگرچے سب سے بڑی رکاوٹ مالی مشکلات ضرورہے تاہم وہ سب مشکلات کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کرکے جان شیرخان جیساسٹارضرروبنیںگی: انڈر21سکواش چیمپئن ارباب مہران

منگل 16 مارچ 2021 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2021ء) انڈر21سکواش چمپئین خیبرپختونخوا ارباب مہران نے کہاکہ ان کی راہ میں اگرچے سب سے بڑی رکاوٹ مالی مشکلات ضرورہے تاہم وہ سب مشکلات کاخندہ پیشانی سے مقابلہ کرکے جان شیرخان جیساسٹارضرروبنیںگے بھرپورمحنت اورلگن سے اپنے خواب کی تعمیربہت جلد حاصل کرلوںگا۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ اس وقت انڈر19کیٹگری میں پاکستان نمبر14اورخیبرپختونخوانمبرون کھلاڑی ہو ں متعدد قومی وصوبائی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اگرحکومت صوبہ خیبرپختونخوامالی سپورٹ فراہم کریںتوخودپریقین وبھروسہ ہے کہ برٹش جونیئرسمیت کئی ایک بین الاقوامی ٹائیٹلز ملک کے لیے جیت سکتاہوںانہوںنے بتایاکہ والد فوت ہیںجس کی وجہ سے ابتدائی طورپرسکواش کاآغاز میرے لیے بہت تکلیف دہ وکھٹن رہابعدازاں جب چند ایک مقابلے جیتے اورانڈر21گیمز کاانڈر19سکواش چیمین بناتوہمت مزید بڑھی ہے تیس ہزارکیش انعام اورسکالرشپ سے میرے گھر والوں اورمجھے اپنامستقبل تانباک دکھائی دینے لگاہے اوراب دل وجان سے سکواش کھیل میں دن بدن بہتری لانے کاجنون سوار ہوچکاہے اپنے بھائی کی وجہ سے گذشتہ پانچ سالوںسے سکواش میںبلند مقام کے حصول کاعزم لیکر میدان میں اتراہوںاوراب میری سکواش کاواپسی کاکوئی ارادہ نہیں میرے اللہ نے چاہاتو ایک دن جان شیر،جہانگیرخان جیسانامی گرامی کھلاڑی بن کردکھاوں گا
وقت اشاعت : 16/03/2021 - 23:34:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :