نیزہ بازی ورلڈکپ کوالیفائنگ ،پاکستان نے بھارت میں گولڈ میڈل جیت لیا

انفرادی لانس مقابلے میں پاکستان کے محمد امتیاز نے 42 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 مارچ 2021 13:17

نیزہ بازی ورلڈکپ کوالیفائنگ ،پاکستان نے بھارت میں گولڈ میڈل جیت لیا
گریٹر نوئیڈا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مارچ 2021ء ) نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں پاکستان نے بھارتی سرزمین پر بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نیزہ باز امتیاز حسین نے نمبر ون ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں جاری ایونٹ میں 5 رکنی پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کی۔

امتیاز حسین نے ایونٹ میں سب کو پیچھے چھوڑا۔ انفرادی لانس مقابلے میں محمد امتیاز نے 42 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’میں بقیہ چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔ دوسری طرف نیپال کے کپل نے 38 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور بھارت سے تعلق رکھنے والی جینا نے 34.5 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ٹیم نے پہلے روز ٹیم لانس مقابلے میں 126.5 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ پاکستان نے 124 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور نیپال نے 121 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ۔ تین دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں ہندوستان ، پاکستان اور نیپال کے علاوہ بیلاروس اور امریکہ کے سوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک ہی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرے گی جو 2023ء میں جنوبی افریقہ میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/03/2021 - 13:17:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :