ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور سابق چیمپن نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز ٹینس کے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 16 مئی 2014 16:46

روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) ٹاپ سیڈ رافیل نڈال اور سابق چیمپن نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز ٹینس کے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کا مقابلہ تھا روس کے میخائل یوزہنی سے اسپینش اسٹار کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی تاہم باقی دونوں سیٹس جیت کر انہوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نڈال کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ دو اور چھ دو رہا۔

سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلین اوپن چیمپین اسٹین اس لیس وافرینکا کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔سوئس کھلاڑی کو جرمنی کے ٹامی ہاس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا۔ہاس نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد پانچ سات، چھ دو اور چھ تین سے اپنے نام کیا۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 16:46:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :