روٹلے نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

جمعہ 16 مئی 2014 16:46

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) کینیڈا کے ول روٹلے نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ مونٹیریسے کیمبریا تک سائیکلسٹس نے 165کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ کینیڈین رائیڈ رول روٹلے نے اسپرنٹ فنش میں سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔

(جاری ہے)

روٹلے نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 48 منٹ 37 سیکنڈز میں طے کرکے پروفیشنل کیرئیر کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ ریس لیڈر برطانیہ کے بریڈلیوگنز روٹلے سے 77 سیکنڈز پیچھے رہنے کے باوجود مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ وگنز اپنے قریبی حریف آسٹریلیا کے روہان ڈینس پرکچھ سیکنڈز کی برتری بڑھانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 16:46:35