بدقسمتی سے پی سی بی کی پالیسیاں چیئرمین کے ساتھ ہی بدل جاتی ہیں ، بگ تھری انٹرنیشنل کرکٹ تباہ کردیں گے ، احسان مانی

جمعہ 16 مئی 2014 16:46

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہاہے کہ بدقسمتی سے پی سی بی کی پالیسیاں چیئرمین کے ساتھ ہی بدل جاتی ہیں ، بگ تھری انٹرنیشنل کرکٹ تباہ کردیں گے۔ ایک انٹرویومیں احسان مانی نے کہا کہ و ہ ہمیشہ سے کھیل میں گڈ گورننس کے حامی رہے ہیں اگرچہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تعلق کب کا ٹوٹ چکا مگر کرکٹ سے رشتہ ایسا جڑا کہ وہ اب بھی اس کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بگ تھری کے گٹھ جوڑ کے خلاف آواز اٹھانے والے پہلے بڑے آفیشل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری سے انٹرنیشنل کرکٹ کو نقصان پہنچنے گا۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کہاکہ بدقسمتی سے پی سی بی کی پالیسیاں چیئرمین کے ساتھ ہی بدل جاتی ہیں حالانکہ پوری دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔ احسان مانی نے کہاکہ محمد عامر کے معاملے پر پی سی بی روزنئے تماشے لگارہا ہے ، جس نے بھی غلط کام کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے ،عامر شیر خوار بچہ نہیں تھا کہ اسے پتہ نہیں چلا کہ وہ کس گندے کھیل کا حصہ بن رہا ہے۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 16:46:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :