آئی سی سی نے 'جسٹس لیگ' میں بابراعظم کو ’فلیش‘ بنا دیا

ویرات کوہلی کو آئی سی سی نے ایکومان کے طور پر تسلیم کیا، بین سٹوکس بیٹ مین، ایلیس پیری ونڈر ویمن بنیں، کین ولیمسن کو سپر مین کے طور پر دکھایا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 مارچ 2021 14:36

آئی سی سی نے 'جسٹس لیگ' میں بابراعظم کو ’فلیش‘ بنا دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مارچ 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز تصویر شیئر کی جس میں چھ مشہور بین الاقوامی کرکٹرز شامل ہیں۔ اس تصویر میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن ، انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس ، ویسٹ انڈیز کییرن پولارڈ اور آسٹریلیائی ایلیس پیری کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ کرکٹ باڈی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شائع کی اور عنوان دیا کہ ’لیگ کو متحد کریں‘۔ شائقین یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے کہ بابر اعظم کے چہرے کو فلیش کی باڈی کے اوپر فوٹو شاپ کر دیا گیا ہے جب کہ ویرات کوہلی کو آئی سی سی نے ایکومان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ بین سٹوکس کو بیٹ مین کہا گیا جب کہ ایلیس پیری ونڈر ویمن ہیں۔ کین ولیمسن کو سپر مین کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
                                                                                                                                
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 14:36:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :