قومی کھلاڑیوں کی دورہ جنوبی افریقہ سے قبل مقامی مسجد آمد

امام الحق ، بابراعظم ، شاداب خان اور محمد رضوان نے مقامی مسجد میں نماز پڑھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 مارچ 2021 14:43

قومی کھلاڑیوں کی دورہ جنوبی افریقہ سے قبل مقامی مسجد آمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے سے قبل لاہور کی ایک مقامی مسجد میں نماز پڑھنے پہنچ گئے۔ معروف سپورٹس جرنلسٹ ساج صادق کی ٹویٹر پر شیئر کردہ تصویر میں امام الحق ، بابراعظم ، شاداب خان اور محمد رضوان کو دیکھا جاسکتا ہے،تصویر میں دعوی کیا گیا کہ چاروں نے حال ہی میں لاہور کی ایک مسجد میں نماز پڑھی ہے۔

صادق نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں کہا کہ ’کچھ کھلاڑی ایک دن اور کچھ 2 دن مسجد میں رہے‘۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی ، جنوبی افریقہ کیخلاف یہ سیریز 2 اپریل سے 16 اپریل تک کھیلی جائے گی ۔ پی سی بی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ قومی ٹیم دورے میں 3 ون ڈے میچز کے علاوہ 4 ٹی ٹونٹی مقابلے بھی کھیلے گا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوگی۔ اس کے بعد پاکستان زمبابوے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے جائے گی ،یہ سیریز17 اپریل سے شروع ہوگی۔                                                                                                
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 14:43:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :