ایس بی اے پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کے دو روزہ مقابلوں کا آغاز22مارچ سے ہوگا

ہفتہ 20 مارچ 2021 15:53

ایس بی اے پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کے دو روزہ مقابلوں کا آغاز22مارچ سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2021ء) ایس بی اے پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کے دو روزہ مقابلوں کا آغاز22مارچ سے ہوگا۔ مقابلوں میں کراچی کے بوائز، جونیئر اوریوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن (ایس بی اے) کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے دو روزہ ایس بی اے پاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ کے مقابلے 22 اور 23مارچ کو سہ پہر 3:00بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں منعقد ہوں گے جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے بوائزکلاس کے 36، 38، 40، 42، 44 کلوگرامز، جونیئرکلاس کے 46، 48، 50، 52، 54 کلو گرامزاور یوتھ کلاس 49، 52، 56، 60، 64، 69 کلو گرامز کے باکسرز حصہ لیں گے۔

باکسرز کے وزن اور ڈراز (آج) اتوارکوسہہ پہر 3:00بجے تا 5:30بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ لیاری میں ہوں گے۔وائنگ و ڈراز کمیٹی فدا حسین، محمداکبر، نواب علی اور رسم بلوچ پر مشتمل ہوگی جبکہ ریفری ججز کے فرائض محمد فاروق، گلزار خان، خالد خان، رستم بلوچ اور شیر محمد انجام دیں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ کے معاونین خصوصی محترمہ نسیمہ بلوچ ہوں گی۔
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 15:53:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :