کرس جورڈن اور جیسن روئے کا بھارت کیخلاف ناقابل یقین کیچ

سوریا کمار یادو نے عادل رشید کی گیند پر شاٹ کھیلا،کرس جورڈن بھاگتے ہوئے آئے، ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر قریب کھڑے جیسن روئے کی جانب گیند پھینک دی اور خود باؤنڈری لائن کے باہر نکل گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 مارچ 2021 13:56

کرس جورڈن اور جیسن روئے کا بھارت کیخلاف ناقابل یقین کیچ
احمد آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2021ء ) بھارت کے خلاف 5 ویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلش کھلاڑی کرس جورڈن اور جیسن روئے نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا، انگلش کھلاڑی کرس جورڈن اور جیسن روئے نے باؤنڈری لائن پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو کا ناقابل یقین کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو نے عادل رشید کی گیند پر شاٹ کھیلا تو کرس جورڈن بھاگتے ہوئے آئے اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر قریب کھڑے جیسن روئے کی جانب گیند پھینک دی اور خود باؤنڈری لائن کے باہر نکل گئے۔ جیسن روئے نے باآسانی کیچ تھام کر سوریا کمار یادو کو پویلین روانہ کیا،
سوریا کمار یادو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 2 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ بھارت نے اس میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 21/03/2021 - 13:56:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :