اٹک‘ الفیصل الیون اٹک نے بلیک کیوں الیون کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیر 19 مئی 2014 18:00

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء)دوسرا پی او ایف سنجوال چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم اور پری کوراٹر فائنل میں الفیصل الیون اٹک نے اپنے روائتی حریف بلیک کیوں الیون کو ایک دلچسپ او سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا الفیصل الیون کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے کپتان ملک فاروق فوقی نے 27رنز بنانے کے علاوہ مخالف ٹیم کے 3کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی او رمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تفصیلات کے مطابق الفیصل الیون کے کپتان ملک فاروق فوقی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ مقررہ20اورز میں 161رنز بنائے جس میں اخلا ق احمد لاکی نے51رنز ،فوقی27، اسفند یار 26،الطاف 21، لکی 10رنز ،حمزہ ساجد 18رنز بنائے کیوی الیون کی جانب سے رمضان عرف بلی نے 2وکٹیں، فرحان1وکٹ،زیبی1وکٹ حاصل کی 162کے تعقب میں کیوی الیون 153رنز پر آل آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئی کیوی الیون کی جانب سے کباچہ نے 72رنز،رمضان بلی 22اورزیبی 10رنز بنائے جبکہ الفیصل الیون کی جانب سے میچ وونگ باؤلنگ کا مظاہر کرتے ہوے کپتان ملک فاروق فوقی نے3وکیٹں ،طیب عباس 1وکٹ ،اظہار 3وکٹیں،اسفند 1وکٹ اورثاقب نے1,1وکٹ حاصل کی اور اس طرح الفیصل الیون نے یہ شاندار مقابلہ 8رنز سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

وقت اشاعت : 19/05/2014 - 18:00:51