الفیصل جونیئر ز الیون اٹک نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مائٹی الیون اٹک کینٹ کوٹورنامنٹ سے باہر کردیا

پیر 19 مئی 2014 18:00

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) الفیصل جونیئر ز الیون اٹک نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد مائٹی الیون اٹک کینٹ کو 17رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ،الفیصل جونیئر کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے سپر سٹار آل راؤنڈر میاں کامران المعروف کامی سر آف حاجی شاہ نے پہلے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بعد میں تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے مائٹی الیون کے 5کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور اپنے کیئرئیر کی پہلی شاندار ہیٹرک بھی بنائی اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الفیصل جونیئرز الیون کے کپتان بھائی اعجاز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں صرف 128رنز بنائے جس میں محمد عامر نے 30رنز ،میاں کامران نے 25میاں مانی نے 15رنز بنائے مائٹی الیون کی جانب سے عمران نے 3وکٹیں ،علی نے 2جبکہ شانو نے وکٹیں حاصل کی ،129رنز کے آسان ہد ف میں کے تعقب میں مائٹی الیون 112پر ہی ڈھیر ہوگئی اور پوری ٹیم صرف 21اوورز میں پولین لوٹ گئی جس کی بڑی وجہ الفیصل جونیئر ز کے باؤلروں کی نپی تلی باؤلنگ تھی الفصیل جونیئرز الیون کی جانب سے میچ وننگ باؤلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے میاں کامران المعروف کامی سر نے 5وکٹیں ،الفیصل جونیئرز الیون نے یہ شاندار میچ 17رنز سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 19/05/2014 - 18:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :