ویسٹ انڈیز کو نیا برائن لارا مل گیا

پیر 19 مئی 2014 18:08

ویسٹ انڈیز کو نیا برائن لارا مل گیا

پورٹ آف سپین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) ویسٹ انڈیز کے 14 سالہ کرسٹان کالی چرن نے 35 اوورز کے میچ میں 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو نیا برائن لارا مل گیا ہے۔ جونیئر کرکٹ میں 14 سالہ کرسٹان کالی چرن نے 35 اوورز کے میچ میں 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔

سیکنڈری سکولز کرکٹ لیگ انڈر 14 کے کوارٹرز فائنل میں ویلنسیا کیخلاف وشنو بوائز ہندو کالج کی نمائندگی کرنے والے کرسٹان کالی چرن نے 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں ایک وکٹ پر 548 کا بھاری بھرکم مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ کرسٹان کے 404 ناقابل شکست میں 44 چوکے اور 31 چھکے شامل رہے۔

(جاری ہے)

پہاڑجیسا ہدف پانے والی ویلنسیا کی ٹیم 24 اوورز میں 89 پر ڈھیر ہو کر 459 رنز کی بڑی ناکامی سے دوچار ہو گئی۔ کرسٹان کالی چرن کی اس شاندار پرفارمنس کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر کھیل انیل روبرٹس نے سراہتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ کو نیا برائن لارا مل گیا ہے۔ کرسٹان نے اپنی مضبوط جسمانی ساخت اور مہارت کی بنا یہ شاندار پرفارمنس پیش کرکے اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔

بلاشبہ وہ آنے والے دنوں میں خطے کی کرکٹ کا روشن نام بنے گا۔ کرسٹان کے کوچ ڈیوڈ فورلونگ نے کہا کہ وہ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتا ہے جبکہ خود کرسٹان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے محض ایک میچ تھا۔ میں نے اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کی۔ ابتدا میں میرا ہدف سنچری مکمل کرنے کا تھا لیکن اس کے بعد مجھے اندازہ ہو گیا کہ میں یہاں پر بڑی اننگز کھیل سکتا ہوں اور پھر میں رنز بناتا ہی چلا گیا۔

ان کی یہ پرفارمنس ملکی سکول کرکٹ کا ریکارڈ ہے۔ وہ گزشتہ سیزن بھی اپنے کالج کیلئے 194 کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ برائن لارا کے 168 رنز بھی کچھ وقت کیلئے ریکارڈ رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے 14 سالہ کرسٹان کالی چرن نے 35 اوورز کے میچ میں 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔



پورٹ آف سپین: (آن لائن) ویسٹ انڈیز کو نیا برائن لارا مل گیا ہے۔ جونیئر کرکٹ میں 14 سالہ کرسٹان کالی چرن نے 35 اوورز کے میچ میں 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ سیکنڈری سکولز کرکٹ لیگ انڈر 14 کے کوارٹرز فائنل میں ویلنسیا کیخلاف وشنو بوائز ہندو کالج کی نمائندگی کرنے والے کرسٹان کالی چرن نے 404 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں ایک وکٹ پر 548 کا بھاری بھرکم مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ کرسٹان کے 404 ناقابل شکست میں 44 چوکے اور 31 چھکے شامل رہے۔ پہاڑجیسا ہدف پانے والی ویلنسیا کی ٹیم 24 اوورز میں 89 پر ڈھیر ہو کر 459 رنز کی بڑی ناکامی سے دوچار ہو گئی۔ کرسٹان کالی چرن کی اس شاندار پرفارمنس کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر کھیل انیل روبرٹس نے سراہتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ کو نیا برائن لارا مل گیا ہے۔

کرسٹان نے اپنی مضبوط جسمانی ساخت اور مہارت کی بنا یہ شاندار پرفارمنس پیش کرکے اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی ہے۔ بلاشبہ وہ آنے والے دنوں میں خطے کی کرکٹ کا روشن نام بنے گا۔ کرسٹان کے کوچ ڈیوڈ فورلونگ نے کہا کہ وہ کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ رکھتا ہے جبکہ خود کرسٹان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے محض ایک میچ تھا۔ میں نے اپنے قدرتی انداز سے بیٹنگ کی۔

ابتدا میں میرا ہدف سنچری مکمل کرنے کا تھا لیکن اس کے بعد مجھے اندازہ ہو گیا کہ میں یہاں پر بڑی اننگز کھیل سکتا ہوں اور پھر میں رنز بناتا ہی چلا گیا۔ ان کی یہ پرفارمنس ملکی سکول کرکٹ کا ریکارڈ ہے۔ وہ گزشتہ سیزن بھی اپنے کالج کیلئے 194 کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ برائن لارا کے 168 رنز بھی کچھ وقت کیلئے ریکارڈ رہے ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/222503#sthash.iNLn3CAu.dpuf
وقت اشاعت : 19/05/2014 - 18:08:33