نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،تھرڈ امپائر نے واضح کیچ آئوٹ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال کو ناٹ آئوٹ قرار دیدیا ، شائقین حیران

منگل 23 مارچ 2021 16:13

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،تھرڈ امپائر نے واضح کیچ آئوٹ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال کو ناٹ آئوٹ قرار دیدیا ، شائقین حیران
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں تھرڈ امپائر نے واضح کیچ آئوٹ ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال کو ناٹ آئوٹ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال جب 34رنز پر کھیل رہے تھے تو اس وقت نیوزی لینڈ کے بائولر جیمی سن نے اپنی ہی گیند پر ڈائیو لگا کر دونوں ہاتھوںسے کیچ پکڑ لیا لیکن جب وہ اٹھنے لگے تو گیند زمین پر لگ گئی تو امپائر نے تمیم اقابل کو روک کر تھرڈ امپائر سے رجوع کیا جب ٹی وی امپائر نے ری پلے چلایا تو و اضح نظر آرہا تھا کہ جیمی سن نے کلیئر کیچ دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا لیکن وہ اٹھنے لگے تو جس ہاتھ میں گیند تھی وہ زمین پر لگ گیا اور گیند زمین کو ٹچ کر گئی جس پر تھرڈ امپائر نے تمیم اقبال کو ناٹ آئوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جیمی سن گینڈ پر مکمل کنٹرول نہیں کر سکے اس لئے تمیم اقبال ناٹ آئوٹ ہیں جس پر جیمی سن نے مایوسی کے عالم میں اپنے ہاتھ کو جھٹک دیا اور تماشائیوں نے بھی امپائر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 23/03/2021 - 16:13:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :