‘والدین نے کورونا ویکسین لگوالی’،سابق کرکٹر اعزاز چیمہ پنجاب حکومت کے شکر گزار

سہولیات شاندار تھیں، طریقہ کار بھی نہایت آسان، میں پنجاب حکومت کو اس شاندار مہم پر مبارک باد دینا چاہوں گا: سابق فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 مارچ 2021 17:01

‘والدین نے کورونا ویکسین لگوالی’،سابق کرکٹر اعزاز چیمہ پنجاب حکومت کے شکر گزار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2021ء ) ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور سابق فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ کے والدین نے بھی کورونا کی ویکسین لگوالی ہے۔41 سالہ اعزاز چیمہ نے ٹویٹ پر اس حوالے سے معلومات فراہم کیں،اعزاز چیمہ نے لکھا کہ ’الحمداللہ میرے والدین نے لاہور کے ایکسپو سینیٹر میں کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

کرکٹر اعزاز چیمہ نے ساتھ ہی لکھا کہ میں یہ لازمی کہنا چاہوں گا کہ سہولیات شاندار تھیں، طریقہ کار بھی نہایت آسان،میں پنجاب حکومت کو اس شاندار مہم پر مبارک باد دینا چاہوں گا‘۔
اعزاز چیمہ نے عوام کو آگاہ کیا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کرکے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے نئے سروے میں 61 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے کا ارادہ کیا،سروے میں پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کیا گیا جہاں ویکسین لگوانے کے بارے میں عوام زیادہ پُرجوش نہیں۔ کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجوہات میں سب سے زیادہ 23 فی صد پاکستانیوں نے ویکسین کے مضر اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جبکہ 21 فیصد نے عمومی طور پر ہر طرح کی ویکسین کے خلاف ہونے کا کہا۔                        
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 17:01:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :