بھاری بھرکم شرجیل خان کو فٹ کرنے کا ٹھیکہ یونس خان نے ’اٹھا‘ لیا

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کو ایک ویڈیو میں شرجیل کے کندھوں پر سوار دیکھا جاسکتا ہے،شرجیل نے یونس کو کمر پر اٹھا کر گراؤنڈ کے چکر لگائے، یونس نے بھی بھاری بھرکم شرجیل خان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 مارچ 2021 11:26

بھاری بھرکم شرجیل خان کو فٹ کرنے کا ٹھیکہ یونس خان نے ’اٹھا‘ لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مارچ 2021ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو فٹ کرنے کی ذمہ داری یونس خان نے اٹھالی ہے۔ شرجیل خان کو ایکسرسائز کرواتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یونس خان کو شرجیل خان کے کندھوں پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرجیل خان نے یونس خان کو اپنی کمر پر اٹھا کر گراؤنڈ کے پانچ چکر لگائے۔

(جاری ہے)

یونس خان نے کندھوں پر سوار ہونے سے قبل بھاری بھرکم شرجیل خان کو بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ٹیم میں سلیکشن کے بعد شرجیل خان کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے تھے جس کے بعد قومی کرکٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر خصوصی کام کررہے ہیں۔ شرجیل خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے 9 اپریل تک اپنی فٹنس میں بہتری لانے کی ڈیڈ لائن ملی ہوئی ہے۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 11:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :