چار ملکی انٹرنیشنل رگبی ٹورنامنٹ جون میں کھیلا جائے گا

بدھ 21 مئی 2014 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) چار ملکی انٹرنیشنل رگبی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، لبنان اور ازبکستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ان دنوں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، ہیڈکوچ راجر کومبس نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 16:27:28