مصباح الحق نے عمر اکمل کی طرح گاڑی پارک کے معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا

بدھ 21 مئی 2014 18:00

مصباح الحق نے عمر اکمل کی طرح گاڑی پارک کے معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنایا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) عمر اکمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھی گاڑی پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر لے جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

مطابق مصباح الحق ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی گاڑی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے انہیں گاڑی پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں لے جانے سے روک دیا، تاہم مصباح الحق کے عمر اکمل کے ردعمل کے برعکس اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے گاڑی باہر ہی پارک کی اور اسٹیڈیم میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی گاڑی کو بھی اسٹیڈیم کے اندرجانے سے روک دیا گیا تھا جس پر گارڈ اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

وقت اشاعت : 21/05/2014 - 18:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :