پی سی بی ،سپورٹس بورڈ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کریگا

انٹرنیشنل میچز کیلئے راستوں کی بندش سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر سے سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوگا: ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 مارچ 2021 11:29

پی سی بی ،سپورٹس بورڈ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کریگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مارچ2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیرصدارت اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل مینجر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) اشفاق احمد، کنسلٹنٹ عبدالغفور بھٹی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر، ہائی پرفارمنس سنٹر اور ایل آر سی اے گرائونڈ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا ، اجلاس میں کرکٹ کلبز کو متبادل گرائونڈز فراہم کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں، انٹر نیشنل کھلاڑی یہاں آتے ہیں اس لئے فائیوسٹار ہوٹل کی کمی محسوس کی جاتی ہے، فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر سے سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوگا، انٹرنیشنل میچز کیلئے راستوں کی بندش سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہوٹل تعمیر ہونے سے کھلاڑی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قیام کریں گے جس سے انٹر نیشنل میچز کیلئے سڑکیں بند نہیں کرنا پڑیں گی،کھلاڑیوں کی آمدورفت کیلئے سکیورٹی ایشو بھی نہیں رہے گا،اس وقت میچز کی سکیورٹی کے لئے راستے بند کرنا پڑتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر جنرل مینجر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) اشفاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہوٹل کی تعمیر کا مستحسن قدم اٹھایا ہے،غیرملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی میں آسانی ہوگی ، ہوٹل تعمیر ہونے سے غیرملکی کھلاڑیوں کے سکیورٹی خدشات ختم ہوجائیں گے اور کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

وقت اشاعت : 26/03/2021 - 11:29:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :