کپتانی میری بھی خواہش ہے لیکن کبھی پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

جمعہ 23 مئی 2014 17:51

کپتانی میری بھی خواہش ہے لیکن کبھی پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) آل راونڈرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں کپتانی کی میری بھی خواہش ہے، لیکن میں کبھی اس کے پیچھے نہیں بھاگا،شاہد آفریدی آج میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بستر نہیں،شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کوبہت فائدہ ہوگا،میں مکمل فٹ ہوں،پوری طرح سمر کیمپ انجوائے کررہا ہوں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تعلقات بہتررکھنے کیلئے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،بھارت کوبھی چاہیے کہ پاکستان میں کرکٹ کوسپورٹ کرے،ان کا کہنا تھاکہ کھیل کوسیاست سے ہمیشہ دور رہناچاہیے۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 17:51:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :