ایم فاردی سٹارٹیبل ٹینس ایڈوانس ٹریننگ وکوچنگ کیمپ اختتام پذیر

ہفتہ 27 مارچ 2021 20:14

ایم فاردی سٹارٹیبل ٹینس ایڈوانس ٹریننگ وکوچنگ کیمپ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) ایشین ٹیبل ٹینس یونین ‘ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراتمام اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایم فار دی سٹار ایڈوانس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں جونیئر انڈر18 اور انڈر15 کے ٹاپ ایٹ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچ پرائیڈ آف پرفارمنس عارف خان نے دو ہفتے ٹریننگ دی ، اختتامی تقریب کے موقع پرصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت الله ، ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے سی ای او ابصار علی،عاقب،خواتین کوچز آمنہ اور اقراء رحمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

کیمپ پندرہ سے 27 مارچ تک جاری رہا ، کیمپ میں پاکستان بھر کے انڈر18 اور 15 کے ٹاپ ایٹ کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میںانٹرنیشنل سٹیڈرڈ اور رولز کے مطابق ٹریننگ دی گئی، ۔

(جاری ہے)

صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘کیمپ حکومتی ایس او پیز کے تحت منعقد ہو ا جس میں کھلاڑیوںنے بھرپور شرکت انٹرنیشنل کوچ عارف الله نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور محنت کی امید ہے کہ کھلاڑیوںنے ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران بھی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنیکس سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں نئے قوانین کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کیمپ سے کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری میں انہیں بھرپور مدد ملے گی۔

ٹریننگ کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان میں اریب ، شایان، ہارون، امم خواجہ ، حسیب ، عثمان ، زین ، زبیر، توقیر، گرلز میں علیشباء ، خوریہ ، حبا، مریم ، خدیجہ، عدینہ،حریم اورعینی ٰنے ٹریننگ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 27/03/2021 - 20:14:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :