کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہیں، کیون پیٹرسن

آپکو یہ خیال آج کیوں آیا اس پہلے کیوں نہیں ، میں آپکی ٹانگ کھینچ رہا ہوں، یووراج سنگھ کا جواب کیون پیٹرسن نے سچن ٹنڈولکر سے معذرت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی،پوسٹ کو لوگوں نے بہت پسند کیا

اتوار 28 مارچ 2021 14:40

کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہیں، کیون پیٹرسن
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) انگلینڈ کے سابق آل رائونڈر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ کیوں لوگ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے لکھا کہ برائے مہرانی کوئی مجھے بتائے گا کہ دنیا میں یہ اعلان کرنے کی کیا ضرورت ہے کہ آپ کو کورونا وائرس ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن کے پیغام پر کمنٹس کرتے ہوئے بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ نے سوال کیا کہ آپ کو یہ خیال آج کیوں آیا اس پہلے کیوں نہیں ۔دوسرے کمنٹس میں ریوراج سنگھ نے مذاقاً کہا کہ میں آپ کی ٹانگ کھینچ رہا ہوں۔یوراج سنگھ کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کیون پیٹرسن نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے سچن سے معذرت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔کیون پیٹرسن کی اس پوسٹ کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پر اطلاع دی تھی کہ ’میں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2021 - 14:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :