گول نہ ملنے پر رونالڈو نے میدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد

ریفری نے میچ کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے بڑھ چکے ہیں، کوچ پرتگال

اتوار 28 مارچ 2021 14:40

گول نہ ملنے پر رونالڈو نے میدان چھوڑ دیا، احتجاج کر نے پر جرمانہ عائد
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال اور سربیا کا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا، میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے گول کیا تاہم ریفری نے گول نہیں دیا۔ پرتگال (اور لیورپول) کے ڈیوگو جوٹا نے دو ہیڈر سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تھی،دوسرے ہاف میں سربیا میچ میں واپس آیا اور اس کی طرف سے ایلکسینڈر میٹرووک اور فلپ کوسٹک نے ایک ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

رونالڈو نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیا مگر ریفری نے فیصلہ کیا کہ اسے روک لیا گیا تھا، ٹیم پرتگال اس بات پر کافی ناراض ہوئی۔میچ کیلئے گول لائن ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔ متنازع فیصلے پر پرتگالی کپتان احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ رونالڈو کو احتجاج کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا۔پرتگال کے کوچ نے کہا کہ ریفری نے میچ کے بعد مجھ سے معذرت کی اور اب ہم آگے بڑھ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ واضح طور پر ہمارا گول تھا مگر اب ہم اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ فرسٹ ہاف میں میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن سیکنڈ ہاف میں ہماری توجہ ہٹی اور ہم سربیا کو روکنے میں ناکام ہوئے۔پرتگال اور سربیا کے درمیان کھیلے جانے والا فٹبال میچ دو دو کی برابری کے ساتھ ڈراہوا ۔
وقت اشاعت : 28/03/2021 - 14:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :