4 دن میں چوتھا بھارتی کھلاڑی کورونا کا شکار

عرفان پٹھان بھی عالمی وبا کی زد میں آگئے،اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، یوسف پٹھان اور ایس بدری ناتھ کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 مارچ 2021 13:44

4 دن میں چوتھا بھارتی کھلاڑی کورونا کا شکار
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30 مارچ 2021ء ) سابق بھارتی آل راؤنڈرعرفان پٹھان بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ 36 سالہ سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مجھے کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں، انہوں نے لکھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد سے بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔
عرفان پٹھان نے 2003ء سے 2012ء کے دوران 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی اور جنوری 2020ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اس کے بعد عرفان پٹھان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان اور سابق بھارتی بلے باز ایس بدری ناتھ نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔                                                                                                          
وقت اشاعت : 30/03/2021 - 13:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :