پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی سید اظہر علی شاہ کو مبارکباد

اظہر شاہ کا ساوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا ملک کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، بیان

منگل 30 مارچ 2021 15:43

پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی سید اظہر علی شاہ کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان اور جنرل سیکرٹری شہزادہ بٹ نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر سید اظہر علی شاہ خطے میں سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اظہر شاہ کا ساوتھ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا ملک کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے رواں سال ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ پاکستان میں منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں
وقت اشاعت : 30/03/2021 - 15:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :