قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کیلئے کل روانہ ہو گی

منگل 30 مارچ 2021 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے لیے کل ( بدھ) روانہ ہوگی ، ٹیم میں شامل تمام 20 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہے ۔سیریز میں پاکستان ،بھارت،میزبان بنگلہ دیش کی بلائنڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بلائنڈ ٹرائینگولر سیریز 2 سے 8 اپریل تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔

رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

(جاری ہے)

دورے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نثار علی کر رہے ہیں ۔شیڈول کے مطابق گلشن یوتھ کلب ڈھاکہ گرائونڈ میں دو اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ،تین اپریل کو پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش ،چااپریل کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ،چھ اپریل کو پاکستان بنگلہ دیش جبکہ پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ سات اپریل کو شیڈول ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے دو نمبروں پر موجود ٹیمیں آٹھ اپریل کو فائنل میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔
وقت اشاعت : 30/03/2021 - 15:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :