کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ کرکٹ کھیلنے والا کھلاڑی کون؟

اسد شفیق نے 75 دنوں میں 31 میچز کھیلے،فہرست میں پہلی 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں نے حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 31 مارچ 2021 16:51

کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ کرکٹ کھیلنے والا کھلاڑی کون؟
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31 مارچ 2021ء ) کورونا وبا کے باعث جہاں دیگر امور زندگی متاثر ہوئے وہی کھیلوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے اعداودشمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن گراؤنڈ میں گزارے۔

وہ مجموعی طور پر 75 دن گراؤنڈ میں موجود رہے اور انہوں نے مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر44 میچز کھیلے ،وہ 72 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان موجود ہیں جنہوں نے کل 39 میچز کھیلے اور وہ مجموعی طور پر 67 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبر پر انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر ہیں ،انہوں نے اس دوران 32 میچز کھیلے اور وہ 66 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔ پانچویں نمبر پر پاکستانی لیگ سپنر زاہد محمود ہیں انہوں نے 34 میچز کھیلے اور 63 دن گراؤنڈ میں موجود رہے۔
ٹیموں سے متعلق بات کی جائے تو انگلینڈ نے 52 دنوں میں ٹیسٹ میچز ، 6 دنوں میں ایک روزہ میچزاور 11 دنوں میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، مجموعی طور پر یہ تعداد 69 دن بنتی ہے۔ دوسرے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ 47 دن کرکٹ فیلڈ میں گزارے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر 32 ٹیسٹ میچز کے دوران اور باقی 3 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی میچز کے دوران گزارے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2021 - 16:51:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :