سچن ٹنڈولکر کورونا کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل

امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹوں گا :لیجنڈری بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 اپریل 2021 14:46

سچن ٹنڈولکر کورونا کے علاج کیلئے ہسپتال منتقل
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2021ء ) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹنڈولکرکو کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال داخل کر لیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دنیائے کرکٹ کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں سخت احتیاط کے طور پر اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد علاج کے لئے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹوں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں‘۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد سچن ٹنڈولکر نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی،ٹنڈولکر کے بعد میچ میں حصہ لینے والے دیگر کرکٹرز نے بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائے تو عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور بدری ناتھ بھی کورونا کے شکار نکلے۔ واضح رہے کہ 47 سالہ شہرہ آفاق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 27 مارچ کو سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کوویڈ رپورٹس مثبت ہونے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ کوویڈ کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔                                             
وقت اشاعت : 02/04/2021 - 14:46:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :