انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 3 اپریل 2021 12:00

انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل 2021ء)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل اتوار کو پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ٹیبل پر 57 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برائٹن 32 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ آرسنل اور لیور پول کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیور پول 46 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آرسنل 42 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ تیسرے میچ میں نیوکاسل یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک میں نبرد آزما ہوں گی۔ ٹوٹنہم 48 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور نیو کاسل 28 پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں نمبر پر ہے۔ چوتھا میچ آسٹن ولا اور فلہام کے درمیان ولا پارک میں کھیلا جائے گا۔ آسٹن ولا 41 پوائنٹس کے ساتھ دسویں اور فلہام 26 پوائنٹس کے ساتھ 30 ویں نمبر پر ہے۔ پانچویں میچ میں سائوتھمپٹن اور برنلے کی ٹیمیں سینٹ میری سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 12:00:21