رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیا ،آرم بینڈ 64 ہزاریورو میں نیلام

ہفتہ 3 اپریل 2021 15:47

رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیا ،آرم بینڈ 64 ہزاریورو میں نیلام
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) سربیا سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں رونالڈو کا غصے میں پھینکا گیاکپتانی کا آرم بینڈ چیریٹی نیلامی میں 64 ہزار یورو میں فروخت ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی فائرمین دیجورڈ ووکیوسک نے گراونڈ میں گرے ہوئے اس بینڈ کو اٹھالیا تھا۔ انھوں نے پھر مقامی اسپورٹس چینل کے ساتھ مل کر اسے فلاحی مقصد کیلئے نیلام کرنے کا پروگرام ترتیب دیا،اس سے حاصل ہونے والی رقم ان کی 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ ہوگی۔
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 15:47:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :