جمیکا تلاواز نے حیدر علی کی خدمات حاصل کرلیں

نوجوان بلے باز کو پی سی بی کی جانب سے این سی او ملنے کا انتظار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اپریل 2021 18:25

جمیکا تلاواز نے حیدر علی کی خدمات حاصل کرلیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹاپ کٹیگری میں پک کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیربیئن پریمیئر لیگ نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو ٹاپ کیٹگری میں چن لیا ، حیدر علی کو جمیکا تلاواز کی جانب سے بونس کیساتھ ایک لاکھ 10ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جو پاکستانی تقریبا 1کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرنچائز کے ساتھ تمام معاملات طے ہونے کے بعد حیدر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او ملنے کا انتظار ہے، این سی او ملنے کے بعد ہی حیدر علی ویسٹ انڈین ٹی ٹونٹی لیگ میں بھرپور ایکشن میں دکھائی دینگے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 2 ستمبر کو نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری سکور کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔ اس سے قبل ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی سکور کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے۔ حیدر علی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہیں۔                                                                    
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 18:25:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :