پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

آصف علی اور محمد حسنین کی جگہ حسن علی اور عبداللہ شفیق کو موقع دیا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اپریل 2021 22:38

پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2021ء ) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ اور سیریز جیتنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کےلیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت پکی ہے جب کہ نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق کو بھی ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ کے میدان میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے فاسٹ بائولر محمد حسنین اور مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ محمد حسنین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ میں 52 رنز کے عوض صرف 1 وکٹ حاصل کی تھی جب کہ آصف علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیم انتظامیہ نے ڈیبیو میچ میں ناکام رہنے والے دانش عزیز کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ میچ میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار شراکت کی بدولت میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی تھی اور میچ 5 اوورز پہلے ختم ہوتا نظر آرہا تھا لیکن بابراعظم اور امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکے اور میچ آخری گیند تک پہنچ گیا اور پاکستان 3 وکٹوں سے کامیاب رہا۔                                                                     
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 22:38:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :