دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

آصف علی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 اپریل 2021 12:36

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2021ء ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور 4 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی ۔ بابراعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دینگے جب کہ ٹیبما باووما بھی جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے، گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم نے2013ء میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں 80 بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 29 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جب کہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین 7 اپریل کوتیسرا ون ڈے، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ،10 اپریل کوپہلا ٹی ٹونٹی، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹونٹی، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹونٹی، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹونٹی ، سپرسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/04/2021 - 12:36:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :