کرکٹ کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ،رکی پونٹنگ

جمعہ 30 مئی 2014 12:48

کرکٹ کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ،رکی پونٹنگ

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ کرکٹ کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ روزروزکرپشن سے متعلق انکشافات سے نہ صرف کرکٹرزبلکہ شائقین بھی تنگ آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پونٹنگ نے آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز سے اپیل کی کہ فکسنگ جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے فوری اور موثراقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہو گا کیونکہ یہاں پر کھلاڑیوں کو کرپشن کے حوالے سے اچھی تربیت دینے کے علاوہ انہیں ماہانہ طور پر پرکشش تنخواہیں دی جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2014 - 12:48:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :