وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی

جمعہ 30 مئی 2014 16:22

وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے مشوروں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے پلیئرز میں نئی روح پھونک دی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم بطور بولنگ مشیر آئی پی ایل فرنچائز سے وابستہ ہیں، گزشتہ دنوں یوسف پٹھان نے اپنی تیز ترین نصف سنچری کا کریڈٹ وسیم اکرم کو دیا تھا، اب امیش یادو بھی ان کے گن گانے لگے، انھوں نے اپنی بولنگ میں بہتری کا کریڈٹ سابق آل راو نڈر کو دیا ہے۔

یادیو نے کہا کہ میں نے وسیم سے بہت کچھ سیکھا، کرکٹ ایک ذہنی کھیل ہے، انھوں نے مجھے مخٹلف صورتحال میں خود کو انتہائی پْرسکون رہنے اور حریف بیٹسمین کی کمزوریوں پر نظر رکھنے کے بھی گْر سکھائے۔ یاد رہے کہ اس کے اس سے قبل بھی کئی بھارتی فاسٹ بولرز وسیم اکرم کے مشوروں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2014 - 16:22:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :