مشفیق الرحیم کمزور بھارتی ٹیم دیکھ کر مایوس

جمعہ 30 مئی 2014 17:36

مشفیق الرحیم کمزور بھارتی ٹیم دیکھ کر مایوس

میرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) بھارت نے اپنی ٹیم کو بنگلہ دیش بھیجنے کا اعلان کرکے دیا تو سہی البتہ تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے لیے جس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ا س میں کپتان دھونی، ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے صف اول کے نام شامل نہیں، کئی نئے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دے کر کمان سریش رائنا کے سپرد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم کو دیکھ کر بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کافی مایوس دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ بھارت کی جانب سے ون ڈے سیریز کے لیے اتنی کمزور ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 30/05/2014 - 17:36:17