پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقا بڑے سٹارز سے محروم

کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، کگیسو ربادا، نگیڈی اور نوکیا آئی پی آیل میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 اپریل 2021 11:13

پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقا بڑے سٹارز سے محروم
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اپریل2021ء) جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل اپنے بڑے سٹار کھلاڑیوں سے محروم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، کگیسو ربادا، نگیڈی اور نوکیا تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مذکورہ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کو چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی آیل) میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے سٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان کے پاس پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے تیسرا ون ڈے میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے شکست دے دی تھی جب کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 06/04/2021 - 11:13:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :