حکومت کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کے لئے فوری اقدامات کرے،سیداظہر علی شاہ

حکومت کوکھلاڑیوں کی سپورٹس فیڈریشز سے نام اور قومی شناختی کارڈ لے کر پورے ملک کے کھلاڑیوں کی ابھی سے ویکسینیشن شروع ہونی چاہیے ، بیان

منگل 6 اپریل 2021 14:18

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) سائوتھ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریش اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کرونا کی تیسری خطرناک لہر شروع ہے جو چھوٹے بچوں کو بھی اپنے لی پیٹ میں لے رہی ہے، حکومت فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ سینئر لوگوں کو بھی ویکسینیشن کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے کیونکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرکے ملک کا نام روشن کرنا ہے اس لئے ان کھلاڑیوں کو ویکسین لگانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کوکھلاڑیوں کی سپورٹس فیڈریشز سے نام اور قومی شناختی کارڈ لے کر پورے ملک کے کھلاڑیوں کی ابھی سے ویکسینیشن شروع ہونی چاہیے تاکہ کرونا ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں نے انٹرنشنل ایونٹس میں حصہ لینا ہے جس کے لئے ان کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فرنٹ لائن میں تصور کیا جائے اور جلد از جلد ان کو ویکسین لگانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے تاکہ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی انٹرنیشنل سطع پر کرسکیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2021 - 14:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :