جاوید میانداد نے ڈی کوک کے ہاتھوں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ کو ’ذہنی پھرتی‘ قرار دیدیا

آپ گیند سے آنکھیں نہیں ہٹا سکتے ہیں ،آپکو اپنی وکٹ سے محبت کرنی چاہئے اور ایسے دوڑنا چاہئے جیسے مرد اپنی محبوبہ کے پیچھے دوڑتا ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل اپریل 16:16

جاوید میانداد نے ڈی کوک کے ہاتھوں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ کو ’ذہنی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر بیشتر کرکٹ برادری کو شدید رنج ہے تاہم لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے پروٹیز کیپر کے اس عمل کو ’’ہوشیاری‘‘ قرار دیدیا۔ میچ کے آخری اوور میں ڈی کوک جو سٹرائیکر اینڈ پر گیند پکڑنے کے منتظر تھے ، نے ایسا اشارہ کیا کہ گویا تھرو بائولنگ اینڈ کی جانب آرہی ہے ، فخر زمان اس اشارے کے باعث سست پڑ گئے اور ڈائریکٹ تھرو لگنے کے باعث رن آئوٹ ہوگئے۔

بہت سے لوگوں نے ’جعلی فیلڈنگ‘ پر ڈی کوک کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن جاوید میانداد نے وکٹ کیپر کی ذہنی پھرتی کی تعریف کی۔ ایک انٹرویو میں مخالف ٹیم کے خلاف میچز کے دوران مختلف ہتھکنڈے اپنانے کے لیے مشہور جاوید میانداد نے کہا کہ آپ گیند سے آنکھیں نہیں ہٹا سکتے ہیں ،آپ کو اپنی وکٹ سے محبت کرنی چاہئے اور اس طرح دوڑنا چاہئے جیسے ایک مرد اپنی محبوبہ کے پیچھے دوڑتا ہے، جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اس طرح رن آؤٹ نہیں ہوسکتے، ہم بھی ایسا ہی کرتے تھے، میں یہ بہانہ کرتا تھا کہ میں گیند باؤلر کے اینڈ کی طرف پھینک رہا ہوں لیکن درحقیقت وکٹ کیپر اینڈ پر تھرو کرتا تاکہ حریف کو رن آؤٹ کرسکوں، اسے ذہانت سمجھنا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آخری اوور کی پہلی گیند پر اوپنر نے نگیڈی کو لانگ آف کی جانب کھیلتے ہوئے سنگل مکمل کیا اور دوسرے کیلیے دوڑے، اس دوران وکٹ کیپر ڈی کک نے بولر کی جانب اشارہ کیا جس سے فخر سمجھے کہ فیلڈر ایڈین مارکرم نان سٹرائیک اینڈ کی جانب تھرو کریں گے، اس لیے وہ تھوڑے سست پڑے مگر مارکرم کی ڈائریکٹ ہٹ نے ان کی اننگز تمام کردی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 16:16:08

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments