قومی کرکٹر اسامہ میر کے والد انتقال کرگئے

والد نہایت شفیق، مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کیلئے آج ہم سب شکرگزار ہیں: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل اپریل 16:32

قومی کرکٹر اسامہ میر کے والد انتقال کرگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 اپریل 2021ء ) قومی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے سپنر اُسامہ میر کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ 25 سالہ لیگ سپنر اسامہ میر نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ’میرے والد انتقال کرگئے ہیں، آپ سب اُن کی مغفرت کیلئے دعا کریں‘۔
لیگ سپنر نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی بقیہ زندگی کے گزاروں گا‘۔

(جاری ہے)

ایک اور ٹویٹ میں اُسامہ میر نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا کہ ’میرے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے لیے آج ہم سب شکرگزار ہیں‘۔
اسامہ میر کے ٹویٹ پر ساتھی کرکٹرز بڑی تعداد میں تعزیتی پیغام شیئر کررہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 16:32:34

Your Thoughts and Comments