برٹش پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے باکسر عامر خان کی پیشکش

منگل 6 اپریل 2021 23:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے حکومتِ پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔ عامر خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کے لئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چارٹر فلائٹس چلانے کیلئے آج دوبارہ ذلفی بخاری سے بات کروں گا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ کوشش ہے برٹش پاکستانیوں کو 9 اپریل سیواپس لائیں۔واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنیکی اجازت ہوگی۔
وقت اشاعت : 06/04/2021 - 23:09:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :