فیڈرر فرنچ اوپن سے باہر ہوگئے

پیر 2 جون 2014 14:07

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء)فرنچ اوپن ٹینس میں راجرفیڈررکا سفرچوتھے راوٴنڈ میں ختم ہوگیا، سوئس اسٹار کولٹویا کے گلبس نے شکست دی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے چوتھے راوٴنڈمیں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

ٹٰینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں راجر فیڈرر، فلپ کولشرائبر اور انجلیق کیربر شکست سے دوچار ہونے کے بعد اس اہم گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گزشتہ روز لٹویا کے ایرنسٹ گولبیس نے فیڈرر ، اسکاٹ لینڈ کے اینڈی مرے نے کولشرائبر جبکہ کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے جرمن کھلاڑی انجلیق کیربر کو مات دی۔

وقت اشاعت : 02/06/2014 - 14:07:53