آج والد کی بہت یاد آرہی ہے: عثمان قادر

اگر عبدالقادر آج زندہ ہوتے تو انہیں مجھ پر فخر ہوتا: لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 اپریل 2021 14:32

آج والد کی بہت یاد آرہی ہے: عثمان قادر
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر عثمان قادر بہت خوش ہیں ۔ 27 سالہ نوجوان لیگ سپنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم عبدالقادر کو یاد کررہے ہیں ۔عثمان قادر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس کے بعد مجھے ون ڈے کرکٹ میں بھی موقع ملا ہے، میں ایک کرکٹنگ فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور یہ میرے لئے ایک خواب ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ آج والد عبدالقادر خوش ہوں گے، میں اپنے والد کو یاد کر رہا ہوں ،اگر وہ زندہ ہوتے تو آج انہیں مجھ پر فخر ہوتا۔
واضح رہے کہ عثمان قادر پہلے ہی پاکستان کے لئے چھ ٹی ٹونٹی کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے میں زخمی شاداب خان کی جگہ لی ہے۔                                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 07/04/2021 - 14:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :