فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تولگنا تھی، عیسیٰ خان

چار سال سے جو ہو رہا ہے اس کا نقصان صرف فٹبالرز کو ہورہا ہے، نارملائزیشن کمیٹی کا قصور ہے الیکشن نہیں کراسکی، بیان

بدھ اپریل 16:12

فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تولگنا تھی، عیسیٰ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم عیسی خان نے کہا ہے کہ فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تو لگنا تھی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال سے جو ہو رہا ہے اس کا نقصان صرف فٹبالرز کو ہورہا ہے، نارملائزیشن کمیٹی کا قصور ہے کہ وہ الیکشن نہیں کراسکی۔عیسیٰ خان نے کہا کہ دوسرے گروپ نے دفتر پر قبضہ کر کے غلط کیا، دونوں فریق ٹیبل پر بیٹھ کر معاملے کا حل نکالیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/04/2021 - 16:12:08

Your Thoughts and Comments